امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ : 14افراد زخمی ، 2کی حالت تشویشناک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ : 14افراد زخمی ، 2کی حالت تشویشناک
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ : 14افراد زخمی ، 2کی حالت تشویشناک

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کار سوار نے لوگوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کیلیفورینامیں جنوبی بیکرس فیلڈ میںایک گھر پر پارٹی کے بعد لوگ ہجوم کی شکل میں گھر کے باہر کھڑے تھے کہ کار سوار نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا تاہم فائرنگ کی زد میں آکر 14افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جہاں دو افراد کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے ۔

قندیل بلوچ کی میت کے ساتھ والدہ نے کیاکیا؟ خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حملہ آور کی کار میں کتنے افراد سوا ر تھے ۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو بازوﺅں ، ٹانگوں اور سینے پر گولیاں ماری گئی ہیں تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے متواتر فائرنگ کی آواز سنی اور جب باہر نکل کر دیکھا تو لوگ زخمی حالت میں چیخ و پکا ر کر رہے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -