ترکی کے عوام اورسیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، صورتحال سے پاکستان کوسبق سیکھنا چاہئے : شیریں مزاری

ترکی کے عوام اورسیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، صورتحال سے پاکستان ...
ترکی کے عوام اورسیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، صورتحال سے پاکستان کوسبق سیکھنا چاہئے : شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیریں مزاری نے کہا ہے کہ ترکی کے عوام اورسیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، وہاں پیدا ہونے والی صورتحال سے پاکستان کوسبق سیکھنا چاہئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت جمہوری اداروں کو تباہ کر رہی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ جمہوری نظام کو درست کریں پی ٹی آئی موجودہ حکومت کی نہیں جمہوریت کی حمایت کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ جمہوری طریقے سے ہی تمام مسائل حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے عوام اور سیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں پاکستان کو ترکی کی صورتحال سے سبق سیکھنا چاہئے۔

مزید :

اسلام آباد -