دہشت گردی کے انسداد کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے: چینی وزیراعظم

دہشت گردی کے انسداد کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے: چینی وزیراعظم
 دہشت گردی کے انسداد کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے: چینی وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر انسدادِ دہشت گردی کے لیے مختلف اقوام کے درمیان مضبوط تعاون ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزیراعظم نے یہ بات ایشیا یورپ سمٹ کے ایک اجلاس کے شرکاءسے خطاب کے دوران کہی۔ لی نے کہاکہ تقریباً دنیا کی ہر ریاست کو کسی نہ کسی قسم کے دہشت گردانہ واقعات کا سامنا ہے اور اِس کے سدباب کے لیے اقوام کے درمیان قریبی تعاون اور رابطہ کاری انتہائی اہم ہے۔ چینی وزیراعظم نے معاشروں میں برداشت پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی اہم قرار دیا۔