لارڈز ٹیسٹ : شاہینوں کی اونچی اڑان، میزبان ٹیم شدید مشکلات میں گھر گئیِ ،196 پر 8کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے

لارڈز ٹیسٹ : شاہینوں کی اونچی اڑان، میزبان ٹیم شدید مشکلات میں گھر گئیِ ،196 ...
لارڈز ٹیسٹ : شاہینوں کی اونچی اڑان، میزبان ٹیم شدید مشکلات میں گھر گئیِ ،196 پر 8کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے

  

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 215رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔اس طرح اس نے انگلینڈ کو جیت کیلئے اس گراونڈ کا دوسرا بڑا ٹارگٹ 283رنز کا ٹارگٹ دیدیا ہے۔ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ چوتھے دن چائے کے وقفے پر  انگلینڈ نے 8وکٹوں پر 196رنز بنا لئے ہیں۔

انگلش ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں آغاز میں ہی اس وقت بڑا جھٹکا لگ گیا جب اس کے کپتان اور ان فارم بیٹسمین الیسٹر کک آٹھ رنز بنا کر راحت علی کا شکار بن گئےجس کے چند اوور بعد الیکس ہیلز بھی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 16 رنز بنائے اور راحت علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد راحت علی کو ایک اور کامیابی ملی جب انہوں نے جوئے روٹ کو یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرادیا۔اس کے بعد جیمز وینس اور گیری بیلنچ بھی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ ہوگئے۔معین علی صرف ایک رن بنا سکے اور یاسر شاہ کا دوسرا شکار بنے۔بیئرز ٹو انتہائی دفاعی انداز میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے لیکن یاسر شاہ کی جادوئی گیند کا سامنا نہیں کر سکے اور 48 رنز پر پولین لوٹ گئے۔اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں  215رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔ اس نے اپنے کل کے سکور میں صرف ایک رنز کا اضافہ کیا۔

مزید :

کھیل -