ترک صدر کا اوباما کو فون، امریکہ میں موجود ترک سکالر فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ

ترک صدر کا اوباما کو فون، امریکہ میں موجود ترک سکالر فتح اللہ گولن کی حوالگی ...
ترک صدر کا اوباما کو فون، امریکہ میں موجود ترک سکالر فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ

  

استنبول/واشنگٹن (آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے امریکی ہم منصب بارک اوباما کو ٹیلیفون کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ فتح اللہ گولن پر مقدمہ چلائے یا اسے ہمارے حوالے کرے۔ علاوہ زیں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترکی کو فوجی بغاوت کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ اگر انقرہ کے پاس فتح اللہ گولن کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو ہمیں فراہم کئے جائیں۔ مزید برآں پنسلوانیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فتح اللہ گولن نے بغاوت سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ طیب اردوان موجودہ دور کے ہٹلر ہیں، فوجی بغاوت ڈرامہ ہے ، اردوان کا مقصد مجھے بدنام کرنا ہے، ترک عوام کو کسی بھی فوجی کارروائی کا ساتھ دینے کی نہ کبھی اپیل کی ہے اور نہ کبھی کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -