قندیل نے بھائی وسیم کو موبائل شاپ بنا کر دی تھی:رپورٹ
ملتان (ویب ڈیسک) قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کرنیوالے بھائی محمد وسیم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی ڈیرہ غازی خان میں موبائل فون شاپ ہے اور یہ دکان اسے قندیل بلوچ نے ہی بنا کر دی جبکہ ملتان گرین ٹاﺅن میں رہائش پذیر والدین کے مکان کا کرایہ اور دیگر اخراجات بھی قندیل ہی ادا کرتی تھی۔ قندیل کے 6 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، والد کی کچھ عرصہ قبل حادثہ میں ٹانگ کٹ گئی تھی ‘ اس کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات بھی قندیل نے ہی برداشت کئے تھے۔