قندیل بلوچ کو لاہور میں سٹیج ڈرامہ کرنا تھا لیکن زندگی نے مہلت نہ دی

قندیل بلوچ کو لاہور میں سٹیج ڈرامہ کرنا تھا لیکن زندگی نے مہلت نہ دی
قندیل بلوچ کو لاہور میں سٹیج ڈرامہ کرنا تھا لیکن زندگی نے مہلت نہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک ) مبینہ طور پر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ نے لاہور میں سٹیج ڈرامہ کرنا تھا لیکن زندگی نے مہلت نہ دی اور ملتان میں اپنے آبائی گھر میں ہی موت کی آغوش میں چلی گئی ۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق قتل سے ایک روز قبل ٹیلی فون پر  گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ نے بتایا کہ سخی سرور سے ڈرامہ اور نئے گھر کے بارے میں معاملات طے پا گئے تھے جس کے تحت جمعہ کو  قندیل بلوچ کو یا میر اکے عنوان سے سٹیج ڈرامہ کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر ملک طارق نے کینٹ کے تھیٹر میں ڈرامہ کرنے کا معاہدہ بھی کیا تھا۔

ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ خان نے بتایا قندیل نرگس کے ساتھ ڈرامہ کرنے کی خواہشمند تھی لیکن اسے وقت ہی نہ ملا ۔

مزید :

تفریح -