لاہور کی بھیڑ بکریاں اوربھینسیں مہذب ہو گئیں ، سڑک عبور کرنے کیلئے پلوں کا استعمال کرنے لگیں

لاہور کی بھیڑ بکریاں اوربھینسیں مہذب ہو گئیں ، سڑک عبور کرنے کیلئے پلوں کا ...
لاہور کی بھیڑ بکریاں اوربھینسیں مہذب ہو گئیں ، سڑک عبور کرنے کیلئے پلوں کا استعمال کرنے لگیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں نے تو آج تک سڑک پار کرنے کیلئے پلوں کا استعمال کیا ہو یا نہیں مگر لاہور کی بھینسوں اور بھیڑ بکریوں نے سڑک کراس کرنے کے لئے پلوں کو استعمال کرنے کی تمیز سیکھ لی ہے ۔ لاہور رنگ روڈ کو عبور کرنے کیلئے بھینسیں اور سینکڑوں  بھیڑ بکریاں روزانہ ان پلوں کو ہی استعمال کر تی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے لگے جنگلوں نے بھینسوں کا سڑک عبور کرنا ناممکن بنا دیا ہے جس کے بعد گوالوں نے اپنی بھینسوں کو شہریوں کے استعمال کیلئے لگائے گئے اوور ہیڈ پل کا استعمال سکھا دیا ہے ۔ بھینسیں سڑک عبور کرنے کیلئے ان پلوں کا ہی استعمال کرتی ہیں اور اس نظارے کو دیکھ کر لوگ حیران ہو جاتے ہیں ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بھینسیں سڑک عبور کرنے کیلئے باآسانی پل پر چڑھتی ہیں اور دوسری جانب اتر جاتی ہیں اور یہ نظارہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے ان بھینسوں کو کسی نے خصوصی طور پر ٹرین کیا ہو۔

مزید :

تفریح -