پنجاب میں انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ،41ہزارامیدواروں نے امتحان دیا

پنجاب میں انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ،41ہزارامیدواروں نے ...
پنجاب میں انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ،41ہزارامیدواروں نے امتحان دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروںمیں انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ ہوا ۔ڈیڑھ گھنٹہ دورانیہ کے اس ٹیسٹ کیلئے ہزاروں امیدوارقبل از وقت ہی امتحانی مراکز میں پہنچ گئے۔نجی ٹی وی نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کیلئے 13ہزار سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا 5500نشستوں کیلئے 41 ہزار امیدواروں نے امتحان دیا۔رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا جب کہ چوبیس جولائی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -