پنجاب اور بھارتی شہر امرتسر میں زلزلہ ، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی

پنجاب اور بھارتی شہر امرتسر میں زلزلہ ، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی
 پنجاب اور بھارتی شہر امرتسر میں زلزلہ ، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین جبکہ اس کا مرکز لاہور سے 37 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھی ۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق شیخوپورہ ، قصور ، اوکاڑہ ، کامونکی ، قصور ، دیپالپور، نارنگ منڈی ، بہاولپور،سانگلہ ہل ، ساہیوال ، شرقپور، گوجرانوالہ،  جنڈیالہ شیر خان ، پتوکی ، حافظ آباد اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے بھارت کے شہر امرتسر میں بھی محسوس کیے گئے ۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -