دنیا کے چار بڑے کرکٹ بورڈز کی مخالفت: منی آئی پی ایل کا منصوبہ ناکامی کی طرف جانے لگا

دنیا کے چار بڑے کرکٹ بورڈز کی مخالفت: منی آئی پی ایل کا منصوبہ ناکامی کی طرف ...
دنیا کے چار بڑے کرکٹ بورڈز کی مخالفت: منی آئی پی ایل کا منصوبہ ناکامی کی طرف جانے لگا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کا منی آئی پی ایل کا منصوبہ ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس منصوبے کی آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا رواں برس ستمبر میں منی آئی پی ایل منعقد کرانے کا منصوبہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے گزشتہ دنوں ایڈنبرز میں آئی سی سی کی میٹنگ میں بھارتی بورڈ صدر انوراگ ٹھاکر کے منی آئی پی ایل منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ انوراگ ٹھاکر یہ ایونٹ رواں برس ستمبر میں ملنے والی خالی جگہ میں منعقد کرانا چاہتے تھے۔بھارتی بورڈ اس وقت میں اوورسیز آئی پی ایل منعقد کرانا چاہتا ہے جبکہ آئی سی سی اس وقت ورلڈ ٹی 20 پلان کررہا ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے آغاز کے بعد سے کرکٹ میں سٹے بازی کا رحجان بہت بڑھ چکا ہے۔

مزید :

کھیل -