ترکی میں بغاوت کی کوشش کے دوران جھڑپوں میں شہید ہونے والوں کی نمازہ جنازہ ادا ،ترک صدر اور وزیراعظم کی شرکت

ترکی میں بغاوت کی کوشش کے دوران جھڑپوں میں شہید ہونے والوں کی نمازہ جنازہ ادا ...
ترکی میں بغاوت کی کوشش کے دوران جھڑپوں میں شہید ہونے والوں کی نمازہ جنازہ ادا ،ترک صدر اور وزیراعظم کی شرکت

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں بغاوت کی کوشش میں باغی فوجیوں سے ہونے والی جھڑپوں میں شہید ہونے والےافراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی شرکت کی ۔

ترک صدر نے اس موقع پر بات کر تے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کر دیں گے ۔وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہناتھا کہ قومی پر چم سر بلند رکھنے والوں کو سلام پیش کرتاہوں ،ملک کو خطرے میں ڈالنے والوں کو اس کی سزا ملے گی ،ملک میں نظام زندگی بحال اور ادارے فعال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوج کے ایک گروہ کی جانب سے بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ۔

مزید :

بین الاقوامی -