انقرہ حکومت کے خلاف انقلاب کی ناکام کوشش میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں :جان کیری

انقرہ حکومت کے خلاف انقلاب کی ناکام کوشش میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں :جان ...
انقرہ حکومت کے خلاف انقلاب کی ناکام کوشش میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں :جان کیری

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ نے ترکی میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کردیا ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ انقرہ حکومت کے خلاف انقلاب کی ناکام کوشش میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اپنے ترک ہم منصب مولود شاویش اوگلو سے بات چیت کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ ترکی میں منتخب حکومت کے خلاف ہونے والی بغاوت پر انہیں افسوس ہے، مگر یہ بھی افسوس کی بات ہے کہ ترکی کی جانب سے بغاوت میں امریکا کو مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک عوام اور حکومت تحمل کا مظاہر کریں ،فوجی بغاوت کی سازش کی تحقیقات کے دوران آئین اور قانون کے عمل داری کو یقینی بنا یا جا ئے ۔جان کیر ی نے مزید کہا کہ امریکہ ترکی کے خلاف بغاوت کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے ۔

واضح رہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنائے جانے کے بعد ترک حکام کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ فوجی بغاوت کی سازش کرنے والوں کو امریکہ میں مقیم جلا وطن مذہبی لیڈر فتح اللہ گولن کی جانب سے ہدایات مل رہی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -