افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پاکستان نے نئی حکمت عملی بنا لی، 20جولائی کو گرینڈ جرگہ بلایا جائے گا

افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پاکستان نے نئی حکمت عملی بنا لی، 20جولائی کو ...
افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پاکستان نے نئی حکمت عملی بنا لی، 20جولائی کو گرینڈ جرگہ بلایا جائے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے نئی حکمت عملی تیارکرلی ہے جس کے تحت 20 جولائی کو منعقدہ گرینڈ جرگے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت سیفران کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کے تحت 20 جولائی کو اسلام آباد میں ایک گرینڈ جرگہ طلب کیا گیا ہے۔ اس جرگہ میں افغان قبائل کے سرکردہ عمائدین کے علاوہ افغان وزرا بھی شرکت کریں گے۔جرگے میں قبائلی عمائدین کو مہاجرین کی دوبارہ اپنے آبائی وطن واپس بھیجنے کے لیے کردارادا کرنے کے لئے قائل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین بھی خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں جن میں اکثریت غیر قانونی طورپرآباد ہیں۔پاکستان کئی دہائیوں سے ان کی میزبانی کر رہا ہے ۔ ان مہاجرین نے پاکستان میں اپنے کاروبار شروع کر رکھے ہیں۔ لاہور سمیت ملک کی کئی اہم مارکیٹوں میں ان کی مکمل گرفت ہے۔

مزید :

قومی -