بالی ووڈ کی چنچل عالیہ بھٹ کی اونچی پرواز ”گول مال 4“ میں کرینہ کے کردار پر قبضہ کر لیا

بالی ووڈ کی چنچل عالیہ بھٹ کی اونچی پرواز ”گول مال 4“ میں کرینہ کے کردار پر ...
بالی ووڈ کی چنچل عالیہ بھٹ کی اونچی پرواز ”گول مال 4“ میں کرینہ کے کردار پر قبضہ کر لیا

  

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی چینچل اداکارہ اور مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ اس وقت انڈسٹری میں ہاٹ کیک بنی ہوئی ہے۔فلم اڑتا پنجاب میں اپنی جاندار اداکاری سے عالیہ بھٹ نے کئی سٹارز کو حیران کر دیا ۔ اب یہ خبر آئی ہے کہ اداکارہ نے معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی مزاحیہ فلم ”گول مال 4“ سے کرینہ کپور کو آوٹ کرا دیا ہے جس کے بعد اب ان کا کردار عالیہ بھٹ کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گول مال سیریز کی چوتھی فلم میں اداکارہ کے کردارکے لیے کرینہ کپور کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم اب یہ کردارعالیہ بھٹ کے حصے میں آگیا ہے۔روہت شیٹھی کی جانب سے اپنی فلم گول مال کے چوتھے سیریزکی خبر فلم کے 10 سال مکمل ہونے پرسامنے آئی تھی، اب کی بار فلم کانام “گول مال اگین” رکھا جائے گا، فلم میں اجے دیوگن، تشار کپور اورارشد وارثی اپنے پچھلے کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -