بغاوت کی سازش میں ملوث 6ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے :ترک وزیر انصاف

بغاوت کی سازش میں ملوث 6ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،مزید گرفتاریوں کا ...
بغاوت کی سازش میں ملوث 6ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے :ترک وزیر انصاف

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک کے وزیر برائے انصاف کا کہنا ہے کہ اب تک بغاوت کی سازش میں ملوث چھ ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

بی بی سی کے مطابق ترکی میں جمہوری حکومت نے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب تک فوج کے کئی اعلیٰ افسران اور 2700 ججوں کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ملک کے جنوبی صوبے میں بریگیڈ کمانڈر اور 50 سے زائد فوجیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ملک کے وزیر انصاف نے ان افراد کی گرفتاری کے عمل کو ’صفائی کا عمل‘ قرار دیا۔حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 265 ہو گئی ہے ۔ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ ملک کی پارلیمان سزائے موت کو متعارف کروانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -