جیل کے کمرے کی نگرانی کیلئے جیل ملازمین گاہے بگاہے پیمائش کرنے آجاتے: جاوید ہاشمی

جیل کے کمرے کی نگرانی کیلئے جیل ملازمین گاہے بگاہے پیمائش کرنے آجاتے: جاوید ...
جیل کے کمرے کی نگرانی کیلئے جیل ملازمین گاہے بگاہے پیمائش کرنے آجاتے: جاوید ہاشمی

  

ملتان(نمائندہ پاکستان) جیل میں قیدیوں پر نظر رکھنے اور امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیے جیل حکام مختلف ہتھکنڈے اپناتے ہیں ، ایساہی ایک طریقہ قید میں رہنے والے سینئر سیاستدان جاویدہاشمی نے اپنی کتاب ’نوشتہ پس دیوار‘ میں بتایا۔اُنہوں نے لکھاکہ جیل کے چارملازمین کمرے کی پیمائش کیلئے کمرے میں آجاتے، یہ عمل گاہے گاہے دہراتے رہتے جس کا مقصد فقط میرے کمرے کے اندر کی اشیا پر نگرانی کرنا ہوتا ہے ۔ ورنہ ہفتے میں کمرے کی دیواریں نہ پھیلتی ہیں نہ سکڑتی ہیں۔

مزید :

ملتان -