جدہ میں پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں لگی آ گ پر قابو پا لیا گیا

جدہ میں پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں لگی آ گ پر قابو پا لیا گیا
جدہ میں پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں لگی آ گ پر قابو پا لیا گیا

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں آگ لگ گئی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پا لیاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ کی شاہراہ عبداللہ پر واقع پاکستانی حج کمیشن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے کچھ حصے کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کا عملہ پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پالیا۔محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، حادثے کے وقت عمارت میں کوئی مسافر یا معتمر موجود نہیں تھا۔

مزید :

عرب دنیا -