پاک فوج کی خدمات کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے،ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد فوج کو زیر بحث لانا ٹھیک نہیں: شہباز شریف

پاک فوج کی خدمات کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے،ترکی میں ناکام بغاوت کے ...
پاک فوج کی خدمات کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے،ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد فوج کو زیر بحث لانا ٹھیک نہیں: شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد فوج کو زیر بحث لانا ٹھیک نہیں۔ پاک فوج ضرب عضب جیسے مقدس فرض میں مصروف ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کا ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی خدمات کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔ فوج سمیت تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد پاکستان میں کچھ لوگوں نے فوج کے کردار کے بارے میں باتیں کرنا شروع کر رکھی ہیں۔

مزید :

قومی -