امریکی ریاست لوزیانا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین پولیس افسر جاں بحق

امریکی ریاست لوزیانا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین پولیس افسر جاں بحق
امریکی ریاست لوزیانا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین پولیس افسر جاں بحق

  

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن رومیں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کاکہناہے کہ پولیس اور حملہ آورکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ تین پولیس افسر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ترجمان پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ بیٹن رو کے پولیس ہیڈ کواٹر کے قریب پیش آیاہے ۔

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -