کراچی میں پولیس کی کارروائی ،ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پولیس نے آپریشن کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں پولیس نے کا رروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر کی شناخت عثمان بنگالی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔