’مائرہ خان کی عزت بچانے کیلئے سنی لیون کا یہ سین پاکستان میں ریلیز نہیں کر رہے‘بھارتی فلم پروڈیوسر کا انتہائی حیران کن فیصلہ
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ رخ خان کی نئی فلم ”رئیس“ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے اور آپ جانتے ہوں گے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ماہرہ خان ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس فلم میں ایک آئٹم سونگ بھی شامل کیا گیا تھا جس میں اداکارہ کو کافی بولڈ مناظر عکسبند کروانے تھے ۔ فلم کے پروڈیوسر، ہدایت کار اور خود شاہ رخ خان کا خیال تھا کہ ماہرہ خان آئٹم سونگ میں اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا سکے گی لہٰذا انہوں نے اس آئٹم نمبر کے لیے سنی لیون کو سائن کر لیا۔
اب فلم میکرز نے ایک اور حیران کن فیصلہ کر لیا ہے جس کے مطابق بھارت میں تو رئیس اس آئٹم نمبر کے ساتھ ریلیز کی جائے گی مگر پاکستان میں ریلیز ہونے والی رئیس میں سنی لیون کا یہ گیت شامل نہیں ہو گا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم میکرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان میں ماہرہ خان کی عزت بچانے کے لیے کیا ہے۔ فلم میکرز کے مطابق فلم رئیس کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔ اس کی ہیروئن بھی پاکستان سے تعلق رکھتی ہے اور ہیرو بھی ایک مسلمان کاروباری شخص ہے۔ ایسے میں سنی لیون کا آئٹم نمبر پاکستان میں ریلیز کرنا قدرے بداخلاقی ہو گی لہٰذا پاکستان میں فلم اس آئٹم نمبر کے بغیر ریلیز کی جائے گی۔