ترک صدر نے عوام کو جمعے تک پبلک اسکوائر میں رہنے کی اپیل کردی
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردوان نے عوام سے جمعے تک پبلک اسکوائر پر رہنے کی اپیل کردی دوسری جانب ترک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اور باغی کو حراست میں لے لیا ۔ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے باوجود ابھی حالات معمول پر نہیں آئے ہیں ۔ترک سیکیورٹی فورسز باغیو ں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ ابھی تک 6ہزار سے زائد باغیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ترک صدر نے عوام سے جمعے تک پبلک اسکوائر میں موجود رہنے کی اپیل کردی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ باغیوں کے لیے عوام کا سزائے موت کامطالبہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،حکومت باغیوں کی سزا سے متعلق اپوزیشن سے بات کرے گی۔دوسری جانب استنبول ائیر پورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور باغیوں میں چھڑپ ہوئی ہے ۔ترک سیکیورٹی فورسز نے مراحمت کے بعد ایک باغی کو گرفتار کیا ہے ۔