کشمیر کمیٹی سوئی ہوئی ہے ،مولانا فضل الرحمان خراٹے لے رہے ہیں :چوہدری شجاعت

کشمیر کمیٹی سوئی ہوئی ہے ،مولانا فضل الرحمان خراٹے لے رہے ہیں :چوہدری شجاعت
کشمیر کمیٹی سوئی ہوئی ہے ،مولانا فضل الرحمان خراٹے لے رہے ہیں :چوہدری شجاعت

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت کو جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے لیکن کشمیر کمیٹی سوئی ہوئی ہے اور چیئر مین مو لانا فضل الرحمان خراٹے لے رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسے حالات نہیں کہ فوج ٹیک اوور کرے ۔

پریس کانفرس کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں حکمرانوں نے عوام کے لئے کام کیا اسی وجہ سے وہ فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ان کا کہنا تھا کہ اب کنٹینرز کی سیاست ختم ہو چکی، اپوزیشن کی نااتفاقی اور ذاتی مفادات کی لگن ایسے ہی رہی تو اسکی سیاست ختم ہو جائے گی۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کی فرینڈلی اپوزیشن کا ڈرامہ نہیں ابھی ٹریلر چل رہا ہے، اپوزیشن کی پالیسیاں ایسے ہی رہیں تو حکومت کے خلاف کچھ نہیں ہو سکے گا۔

مزید :

قومی -