قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے لارڈز کے میدان میں پاک فوج کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کردیا

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے لارڈز کے میدان میں پاک فوج کو منفرد انداز میں خراج ...
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے لارڈز کے میدان میں پاک فوج کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد پاک فوج کوخصوصی ٹریننگ دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔لارڈز کے میدان میں فتح کے بعد یونس خان نے تمام کھلاڑیوں کو منظم انداز سے کھڑا کیا جس کے بعد تمام کھلاڑیوں نے بھرپورٹ فٹنس کا مظا ہرہ کرتے ہوئے پش اپس لگائے اور اٹھ کو فوجی انداز میں سیلوٹ کر کے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔اس سے قبل کپتان مصباح الحق نے پہلی اننگز میں سنچری سکور کر نے کے بعد دس پش اپس لگائے تھے اور سیلوٹ کیا تھا ۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں فٹنس مسائل کے بعد پاک فوج نے ایبٹ آباد میں ٹریننگ دی تھی اور کئی روز کھلاڑیوں کو سخت ورزش کروائی تھی ۔پاک فوج کی زیر نگرانی سخت ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔جس کے بعد کھلاڑیوں نے پش اپس اور سیلوٹ لگا کر پاک فوج کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید :

کھیل -