جیت سے سیریز کا آغاز کرنا چاہتے تھے لیکن یاسر شاہ اور دوسرے باولرز نے امیدوں پر پانی پھیر دیا: الیسٹر کک

جیت سے سیریز کا آغاز کرنا چاہتے تھے لیکن یاسر شاہ اور دوسرے باولرز نے امیدوں ...
جیت سے سیریز کا آغاز کرنا چاہتے تھے لیکن یاسر شاہ اور دوسرے باولرز نے امیدوں پر پانی پھیر دیا: الیسٹر کک

  

لارڈز (مانیٹرنگ دیسک) پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ ہارنے کے بعد انگلش کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ہمارے بلے بازوں نے غیر ضروری شارٹس کھیلے لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز کا اچھا آغاز کرنا چاہتے تھے لیکن یاسر شاہ اور دوسرے پاکستانی باولرز نے ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ان کا کہنا تجا کہ اگلے میچ میں اپنی غلطیوں پر قابو پا کر جیت کی کوشش کرینگے۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کو جیت پر مبارک باد بھی پیش کی۔

مزید :

کھیل -