عامر اب میچور بن گیا،، جیت سے کرکٹ کے وقار کو بڑھایا، اپنی ٹیم پر فخر ہے: مصباح الحق، ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شائقین سے اظہار تشکر
لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیم کے ہر کھلاڑی نے محنت کی۔یاسر شاہ نے فتح کی بنیاد رکھی لیکن سب نے اپنا حصہ ڈالاَ ۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔میں شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا۔ پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں آکر ہماری ہمت بڑھائی۔محمد عامر کی کارکردگی بھی بہتر رہی ۔ اب وہ ایک میچور کھلاڑی بن چکا ہے۔یہ ہمارے لئے خوشی کا موقع ہے۔ امید ہے اگلے میچوں میں فتح کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا علم تھا کہ ہماری باولنگ اچھی ہے اس لئے اگر تین سو کے قریب ٹارگٹ دیا تو جیت سکتے ہیں۔ آج کی فتح میرے کیرئر کی سب سے بہترین فتح ہے۔