کپتان اور کوچ کے مشورے سے عمدہ باولنگ کرانے میں کامیاب رہا :یاسر شاہ

کپتان اور کوچ کے مشورے سے عمدہ باولنگ کرانے میں کامیاب رہا :یاسر شاہ
کپتان اور کوچ کے مشورے سے عمدہ باولنگ کرانے میں کامیاب رہا :یاسر شاہ

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ،کپتان اور کوچ کے مشورے سے عمدہ باولنگ کرانے میں کامیاب رہا ۔

لارڈز میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد یاسر شاہ نے کہا کہ میچ کے دوران دباو میں تھا لیکن کپتان سمیت پوری ٹیم نے سپورٹ کر کے میرا حوصلہ بڑھا یا ۔ان کا کہناتھا کہ شروع میں گیند بہت زیادہ ٹرن نہیں ہو رہا تھا لیکن کپتان اور کوچ نے اپنی لائن پر باولنگ کر نے کا مشورہ دیا جس سے ردھم پکڑنے میں مدد ملی ۔انہوں نے کہا کہ اچھی بیٹنگ کے ارادے سے میدان میں آیا تھا لیکن افسوس کامیاب نہ ہو سکا لیکن پھر باولنگ میں بہترین کاکردگی کا مظاہر ہ کیا ۔یاسر شاہ نے کہا کہ کھیل کے تیسرے چو تھے دن ٹیم سپنر پر زیادہ انحصار کرتی ہے اس لیے بہت زیادہ پریشر تھا لیکن اپنی لائن پر باولنگ کی جس کی وجہ سے وکٹیں حاصل کیں ۔ان کا کہنا تھاکہ خوش قسمت ہوں کہ لارڈز میں 10وکٹیں حاصل کر سکا ،پاکستان کی کامیابی پوری ٹیم کی وجہ سے ممکن ہوئی ۔

مزید :

کھیل -