’’یہ کام فوری کرو‘‘سعودی گرینڈ مفتی نے حکومت کو ایسی ہدایت دیدی کہ جان کر کنوارے نوجوانوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

’’یہ کام فوری کرو‘‘سعودی گرینڈ مفتی نے حکومت کو ایسی ہدایت دیدی کہ جان کر ...
’’یہ کام فوری کرو‘‘سعودی گرینڈ مفتی نے حکومت کو ایسی ہدایت دیدی کہ جان کر کنوارے نوجوانوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اپنی حکومت ایک ایسی ہدایت کر دی ہے کہ غیرشادی شدہ سعودی نوجوان خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الاشیخ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر جہیز کی مقدار کو کم کیا جائے تاکہ لوگوں پر شادی کا بوجھ کم پڑے اور غیرشادی شدہ مردوں کی مشکلات کم ہوں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے حکومت عمال اور علماءکرام کو مل کر کوئی حل نکالنے کی ہدایت کی ہے۔
شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ”ہمارے ملک میں شادی ایک سماجی مسئلہ بن کر رہ گئی ہے۔ لوگوں نے جہیز میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں شادی کواس قدر مہنگا بنا دیا ہے کہ اب اپنے نوجوانوں کی شادیاں کرنا اکثر خاندانوں کے بس میں ہی نہیں رہا۔ دلہن کے خاندان اکثر لڑکے والوں پر جہیز کا اتنا بوجھ ڈال دیتے ہیںکہ وہ اسے برداشت نہیں کر پاتے۔شریعت میں شادی کی اخلاقیات اور قوانین وضع کیے گئے ہیں، مسلمانوں کو ان قوانین سے روگردانی نہیں کرنی چاہیے۔“

مزید :

عرب دنیا -