مصباح الحق کی والدہ نے بیٹے کوبوڑھا کہنے والوں کو کھراجواب دیدیا

مصباح الحق کی والدہ نے بیٹے کوبوڑھا کہنے والوں کو کھراجواب دیدیا
مصباح الحق کی والدہ نے بیٹے کوبوڑھا کہنے والوں کو کھراجواب دیدیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی والدہ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ مصباح الحق بوڑھا ہو گیا ہے اور وہ اچھی کارکردگی کا مظاہر نہیں کر سکتا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنے بلے سے ایسے لوگوں کو جواب دے دیا ہے جو سوچتے تھے کہ مصباح الحق اب پرفارم نہیں کر سکتا ۔ان کاکہنا تھا کہ مصباح الحق ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کھیلتا آیا ہے اسی وجہ سے اسے کامیابیاں ملتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی ہے ،انشااللہ اگلے میچوں میں بھی پاکستان فتح یاب ہو گا ۔

مزید :

کھیل -