جوکر ٹائپ سیاستدان کہتے ہیں فوج کے آنے سے مٹھائیاں بانٹی جائیں گی،عمران غیر سنجیدہ باتیں نہ کریں :جاوید ہاشمی

جوکر ٹائپ سیاستدان کہتے ہیں فوج کے آنے سے مٹھائیاں بانٹی جائیں گی،عمران غیر ...
جوکر ٹائپ سیاستدان کہتے ہیں فوج کے آنے سے مٹھائیاں بانٹی جائیں گی،عمران غیر سنجیدہ باتیں نہ کریں :جاوید ہاشمی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ فوج کو دعوت دینے سے فوج متنازع ہوگی ٗ جوکر ٹائپ سیاستدان کہتے ہیں فوج کے آنے سے مٹھائیاں بانٹی جائیں گی ٗ عمران خان میچور سیاست دان ہیں انہیں چھوٹی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ۔

نجی ٹی وی’’ جیو نیوز ‘‘پر عمران خان کی تقریر  پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان توقع کرتے ہیں کہ کوئی انہیں وزیر اعظم بنا دیگا ، میں عمران خان کو یہی سمجھاتا رہا ہوں کہ میچور سیاست دان بنیں ، فوج کو دعوت دینے سے فوج متنازع ہوگی ، اب عمران خان کو میچور سیاست دان بننا ہو گا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ جوکر ٹائپ سیاست دان کہتے ہیں کہ مٹھائیاں بٹیں گی ، عمران خان نواز شریف پر ضرور تنقید کریں ،ان کا احتساب ہونا چاہیے مگر عمران خان غیر سنجیدہ باتیں نہ کریں۔

مزید :

قومی -