لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصباح الحق کو مبارکباد

لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصباح الحق کو مبارکباد
لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصباح الحق کو مبارکباد

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے لارڈزٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر کپتان مصباح الحق کو مبارکباد پیش کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی کا میابی کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصبا ح الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شاندار فتح پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ لارڈز میں قومی کرکٹ ٹیم نے تاریخی فتح حاصل کی ہے ۔

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پش اپس لگاکرسیلوٹ کیا تھا ۔

مزید :

کھیل -