فوج کو اکسانے پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہئے : ڈاکٹر عامر لیاقت

فوج کو اکسانے پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہئے : ڈاکٹر عامر ...
فوج کو اکسانے پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہئے : ڈاکٹر عامر لیاقت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے چکسوری آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تقریر پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا کیا ظلم ہوگیاہے کہ لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، فوج کو اکسانے کے بیان پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے ۔

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف ٹی وی میزبان اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کیا ظلم ہوگیاہے کہ لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، فوج ضرب عضب میں مصروف ہے اور وہ اپنا کام کررہی ہے، فوج کو اپنا کام کر نے دیجیے ، فوج کو اکسانے کے بیان پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر چکسوری میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ  اگر پاکستان میں فوج آئی تو لوگ مٹھائیاں بانٹ کر جشن منائیں گے ،ترکی میں حکومت نے عوام کو خوشحالی دی اس لیے عوام نے جمہوریت کو بچایا ،پاکستان میں جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ نواز شریف کی آمریت اور بادشاہت سے خطرہ ہے  اس لئے  اگر پاکستان میں فوج آئی تو لوگ  سڑکوں پر نکلیں گے اورمٹھائیاں بانٹ کر جشن منائیں گے۔

مزید :

قومی -