چوتھا ون ڈے: راشد ارمان کی آل راونڈ کارکردگی:آئر لینڈ کیخلاف افغانستان کی 79رنز سے فتح

چوتھا ون ڈے: راشد ارمان کی آل راونڈ کارکردگی:آئر لینڈ کیخلاف افغانستان کی ...
چوتھا ون ڈے: راشد ارمان کی آل راونڈ کارکردگی:آئر لینڈ کیخلاف افغانستان کی 79رنز سے فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلفاسٹ(نیوز ڈیسک)افغانستان کیخلاف چوتھے ون ڈے میں آئرش بلے بازوں نے اپنے باولرز کی شاندار محنت پر پانی پھیر دیا۔راشد ارمان کی آل راونڈ کارکردگی کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو 79رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔افغانستان نے پہلے کھیل کر سات وکٹوں پر 229رنز بنائے۔ ایک وقت پر افغانستان کی ٹیم کا 150کا ہندسہ عبور کرنا ناممکن نظر آرہا تھا لیکن ساتویں نمبر پربیٹنگ کرنے والے محمد بنی اور آٹھویں نمبر پر آنے والے راشد ارمان نے نصف سنچریاں سکور کر کے میچ میں واپسی کی۔ جواب میں آئرلینڈ کے بلے باز خزاں کے پتوں کی طرح آوٹ ہوتے رہے۔ دونوں اوپنرز رن ااوٹ ہوئے جس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 150پر ڈھیر ہوگئی۔راشد ارمان نے چار کھلاڑی آوٹ کئے اور مین آف دی میچ رہے۔ دونوں ٹیموں میں آخری ون ڈے 19جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -