لارڈزٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح کے بعد شاہد آفریدی نے اپنا بیان بد ل لیا

لارڈزٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح کے بعد شاہد آفریدی نے اپنا بیان بد ل ...
لارڈزٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح کے بعد شاہد آفریدی نے اپنا بیان بد ل لیا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے بعد اپنا بیان بدل لیا ،ان کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو حقیقت سے ہٹا کر پیش کیا گیا ،مجھے پاکستانی ٹیم پر فخر ہے ۔نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مصباح الحق ،یاسر شاہ اور اسد شفیق جیسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میرا دل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دھڑکتا ہے ،مجھے پاکستانی ٹیم پر فخر ہے ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ نہیں ہے ۔

مزید :

کھیل -