چین جا کر شرمناک حرکتیں کرنے والے دو بھارتیوں کو فورا ہی سزا سا دی گئی

چین جا کر شرمناک حرکتیں کرنے والے دو بھارتیوں کو فورا ہی سزا سا دی گئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے۔ یہاں عموماً چلتی بسوں، کاروں اور ٹرینوں میں بھی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ دو بھارتی مردوں نے چین میں کرنے کی کوشش کی مگر وہ یہ بھول گئے کہ یہ بھارت نہیں چین تھا۔ ان دونوں نے لفٹ میں ایک خاتون سے زیادتی کی کوشش کی مگر وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر ان دونوں کو فوری طور پر ملک سے نکال دیا گیا۔ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق ان بھارتی مردوں کا بھارتی ریاست ہریانہ میں چائے کا کاروبار ہے اور اسی سلسلے میں وہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز دونوں شخص لفٹ کے ذریعے ہوٹل کی دسویں منزل پر موجود اپنے کمرے سے نیچے آ رہے تھے۔ اتفاق سے اس لفٹ میں پہلے سے ایک 17سالہ لڑکی موجود تھی جسے انہوں نے تنگ کرنا شروع کر دیا۔ جب لفٹ نیچے پہنچی تو دونوں نے لڑکی کو دبوچ کر اترنے سے روک دیا اور لفٹ واپس دسویں منزل کی طرف موڑ دی۔ اس دوران وہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہے۔ دسویں منزل سے انہوں نے لفٹ دوبارہ نیچے کی طرف چلا دی۔ جب لفٹ نیچے پہنچی تو کسی طرح لڑکی باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور اس نے باہر جاتے ہیں پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں انہیں ملک بدر کرکے واپس بھارت روانہ کر دیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -