پاناما کیس، کمرہ عدالت میں شورپر جج صاحبان برہم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاناما کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی کمرہ عدالت میں موجود سیاستدانوں اور وکلاءنے کھسر پھسر شروع کردی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شورنہ کریں، خاموش رہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق پانا ما کیس کی سماعت شروع ہوئی تو کمرہ عدالت میں موجود افراد نے شور کرناشروع کردیا جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ کیا ہورہاہے؟ خاموش رہیں۔ جسٹس اعجاز افضل خان نے کہاکہ شور کی وجہ سے سماعت میں مشکل ہورہی ہے ، چپ رہیں۔
یادرہے کہ جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کررہاہے جس کے بعدسیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی۔