شہبازشریف کا بیان پولیس افسر کے سامنے دیے گئے بیان جیسا تھا : سپریم کورٹ کے ریمارکس

شہبازشریف کا بیان پولیس افسر کے سامنے دیے گئے بیان جیسا تھا : سپریم کورٹ کے ...
شہبازشریف کا بیان پولیس افسر کے سامنے دیے گئے بیان جیسا تھا : سپریم کورٹ کے ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے آئی ٹی رپورٹ پر پاناما لیکس کی پہلی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ شبہاز شریف کا بیان پولیس افسر کے سامنے دیے گئے بیان جیسا تھا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ کے سامنے پاناما لیکس کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ پر پہلی سماعت کے دوران جسٹس اعجا ز افضل نے ریمارکس دیے کہ شہبازشریف جے آئی ٹی کے سامنے بطور گواہ پیش ہوئے، انکا بیان صرف تضاد کی نشاندہی کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔
نعیم بخاری کے دلائل پر انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا بیان پولیس افسر کے سامنے دیے گئے بیان جیسا تھا ۔شہباز شریف کے بیان کا جائزہ دفعہ 161ضابطہ فوجداری کے تحت ہی لیا جا سکتا ہے۔

مزید :

قومی -