ملک کے بڑے دریامیں سیلاب کی پیش گوئی کردی گئی

اسلام آباد(صباح نیوز)فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے چناب میں سیلاب کاخدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران دریائے چناب میں سیلابی ریلے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق مرالہ، خانکی، قادرآباد ہیڈ ورکس پر درمیانے درجے کا سیلاب ہوگا۔دریائے چناب میں پانی کا بہا ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے بڑھ سکتا ہے۔ فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن نے دریا کنارے آباد اضلاع کواحتیاطی تدابیرکی ہدایت جاری کردی ہے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...