جے آئی ٹی رپورٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے، وکیل جماعت اسلامی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے دلائل دیتے ہوئے کہا جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے تعاون نہیں کیا،نواز شریف کو قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دیا جائے اور معاملہ ٹرائل کیلئے بھیجا جائے،سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہم نے رپورٹ پڑھی ہے آپ سے دلائل مانگے ہیں ۔جس پر جماعت اسلامی کے وکیل کا کہنا تھاہم جے آئی ٹی رپورٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔