مشرقی چین میں آتش زدگی کا واقعہ، 22 افراد ہلاک

بیجنگ(این این آئی)مشرقی چینی صوبے جیانگسو میں آتش زدگی کے ایک واقعے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ۔چینی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک دو منزلہ عمارت میں اتوار کی علی الصبح آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعے کے بعد تین افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...