منتخب جمہوری حکومت کوغیرمستحکم کرناملکی مفاد میں نہیں،وزیراعلیٰ نواب ثنا ء اللہ زہری

منتخب جمہوری حکومت کوغیرمستحکم کرناملکی مفاد میں نہیں،وزیراعلیٰ نواب ثنا ء ...
منتخب جمہوری حکومت کوغیرمستحکم کرناملکی مفاد میں نہیں،وزیراعلیٰ نواب ثنا ء اللہ زہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) منتخب جمہوری حکومت کوغیرمستحکم کرناملکی مفاد میں نہیں ، ایک شخص کووزیراعظم بننے کی جلدی ہے،انکی خواہش دل میں رہ جائیگی، اداروں کے درمیان ٹکراؤاورتصادم کی کوششیں ناکام ہوں گی،اچھے برے کافیصلہ عوام پرچھوڑ دیاجائے،اسپلنجی میں 3دن تک مقابلہ کر کے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا،وزیرا عظم کو ایٹمی دھماکوں کی سزا دی گئی اب سی پیک بنانے کی سزا مل رہی ہے ، جے آئی ٹی حقائق منافی اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنا ء اللہ زہری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی حقائق منافی اور جھوٹ پر مبنی ہے اور جے آئی ٹی ارکان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پرانے کیسز کھولے ہیں جنہیں کئی بار عدالتیں بند کر چکی ہیں ،منتخب حکومت کو کسی طور بھی غیر مستحکم کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں یہ قبول ہے ۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ اداروں کے مابین ٹکراؤ ہو لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑے گی ، عدالتیں قانون کی سر بلندی کے لئے کام کر تی ہیں اور حکومت کو اس میں سر خرو ہوگی اور ایک شخص جسے دن رات وزیراعظم بننے کا شوق چڑھا ہوا ہے لیکن اس خواہش دل میں ہی رہ جائے گی اور کبھی وزیراعظم بننے کا موقع نہیں مل سکے گا ۔ ن لیگ 18میں بھی پورے ملک کی جماعت ہو گی اور عوام کا مینڈیٹ پہلے سے زیادہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا اپنوں میں لڑائی سے نقصان غیروں کا نہیں ہو تا لہذا ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کے مابین سب اچھا ہو جائے اور ملک اپنی رفتار سے ترقی کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزا دی گئی حالانکہ امریکہ چاہ رہا تھا کہ دھماکے نہ ہوں اور بڑی امداد کو ٹھکرا کر وزیرا عظم نواز شریف کی حب الوطن ہو نے کا ثبوت دیا اور آج کو ئی ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا انہیں پاکستانی عوام کا اعتماد حاصل ہے انہوں نے کہا بلوچستان میں وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں اور صوبائی حکومت کی محنت سے امن قائم ہو رہا ہے لہذا بلوچستان کی عوام کسی طور بھی ملک میں سیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتے ۔

مزید :

کوئٹہ -