دوسرا ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 340سے شکست دیدی

دوسرا ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 340سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 340رنز سے شکست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 473رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 133رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 335رنز نبائے جس کے جواب میں انگلینڈ صرف 205رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئی اور انہیں 130رنز کے خسارے کا سامنا رہا ۔دوسری اننگ کے آغاز میں جنوبی افریقہ نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 343رنز کا مجموعی سکور بنایا اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 473رنز کا ہدف دیا ۔
انگلینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ایلیسٹر کک 42رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کے علاوہ کوئی کواور کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔موئن علی 27،بین سٹوسک 18اور جونی بیئرسٹو 16رنز بنانے میں کامیا ب ہوئے ۔

مزید :

کھیل -