پولیس نے پیٹی بھائیوں کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، 2اہلکار گرفتار،150کلو گرام چرس بر آمد

پولیس نے پیٹی بھائیوں کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، 2اہلکار ...
پولیس نے پیٹی بھائیوں کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، 2اہلکار گرفتار،150کلو گرام چرس بر آمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیکب آباد میں پولیس نے چھاپہ مارکر پیٹی بھائیوں کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکا م بناکر پولیس موبائل سے 150کلو گرام چرس بر آمد کرکے 2اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا گوجرانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں چھاپہ،3انسانی سمگلر گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سرفراز نواز نوا کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار سرکاری پولیس موبائل پر سوار ہوکر کوئٹہ سے شکارپور کی جانب جا رہے تھے،جنہیں منشیات سمگل کرنے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روک کر تلاشی لی گئی توموبائل سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی جس کا وزن 150کلو گرام اور مالیت کروڑوں روپے ہے۔ انہوں نے کہاکہ چرس بر آمد ہونے پر دونوں اہلکاروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیر حراست اہلکاروں کا تعلق بلوچستان پولیس سے ہے، تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : جیکب آباد