پانامہ سماعت ، شیخ رشید نے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ انتہائی حیران کن کام کر دیا

پانامہ سماعت ، شیخ رشید نے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ انتہائی حیران کن کام کر ...
پانامہ سماعت ، شیخ رشید نے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ انتہائی حیران کن کام کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پانامہ کیس کے فائنل راونڈ میں پہلی پیشی کے موقع پر جہاں وزیر اعظم کے خلاف درخواست دائر کرنے والی سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور حکومتی وزرا موجود تھے وہیں دوسری سیاسی جماعتوں کے وفود بھی خصوصی طور پر شریک تھے ، کمرہ عدالت میں اس وجہ سے افراد کا رش بڑھ گیا تھا۔ ایسے حالات میں جسے کرسی ملی وہ بیٹھ گیا باقی افراد کو سماعت کے دوران کھڑے رہنا پڑا، اس صورت حال میں بزرگ سیاست دان اور مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بھی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں کھڑے رہے جبکہ شیخ رشید نے ان سے نگاہیں چرالیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام نقطہ نظر میں  گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حبیب اکرم نے کمرہ عدالت کا منظر بیان کیا اور چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے روم نمبر 3 میں پانامہ کیس کی سماعت جاری تھی اور کمرہ عدالت میں 90 کرسیاں موجود تھیں لیکن سماعت کے لئے کرسیوں کی گنجائش سے ڈیڑھ گنا زیادہ افراد موجود تھے۔ معزز ججز صاحبان کے سامنے والی قطار میں تحریک انصاف کے نعیم بخاری تھے جبکہ ان کے پیچھے تحریک انصاف کے وکلا  کا پینل موجود تھا، اگلی قطار میں شیخ رشید بیٹھے ہوئے تھے ۔شیخ رشید کے بائیں طرف پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور بزرگ سیاست دان چوہدری شجاعت حسین کھڑے تھے مگر انہیں بیٹھنے کے لئے جگہ نہیں مل رہی تھی ، اسی دوران شیخ رشید کی نظر چوہدری شجاعت پر پڑی مگر انہیں کھڑا دیکھ کر شیخ رشید نے نگاہیں پھیر لیں اور دوبارہ ان کی جانب نہیں دیکھا ۔ چوہدری شجاعت کے لئے کمرہ عدالت میں کھڑا رہنا بہت مشکل ہو رہا تھا ، سپریم کورٹ نے جونہی چائے کا وقفہ کیا تو چوہدری شجاعت کو ایک منٹ کے لئے بیٹھنے کی جگہ ملی مگر وہ چائے کے وقفے کے دوران ہی اٹھ کر چلے گئے۔ 

جسٹس شاہد کریم وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے دائر عمران خان کی درخواست کی سماعت کریں گے

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر سنیئر صحافی حبیب اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید کی اس حرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ  شیخ رشید جو کہ چوہدری شجاعت حسین کے اردگرد گھومتے رہتے تھے آج شیخ صاحب کمرہ عدالت نمبر تین میں اپنی سیٹ پر براجمان رہے جبکہ چودھر ی شجاعت تمام وقت کھڑے رہے ۔

مزید :

قومی -