وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب کو ریفرنس بھیجنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب کو ریفرنس بھیجنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ ...
وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب کو ریفرنس بھیجنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب کو ریفرنس بھیجنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے۔

جسٹس شاہد کریم وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے دائر عمران خان کی درخواست کی سماعت کریں گے

یہ درخواست شہری محمد امین نے ایڈوکیٹ ذوالفقار احمد بھلہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں قانون کے تحت تفتیش کئے بغیر کسی کو مجرم نہیں گردانا جا سکتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10(اے )کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعظم کا معاملہ نیب کو بھجوائے۔نیب کے سیکشن 15 کے تحت وزیر اعظم کی نا اہلی نیب کی تفتیش کے بعد ہی ممکن ہے۔

مزید :

لاہور -