جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی، دونوں ممالک کے فوجی حکام 21جولائی کو مذاکرات کریں: سیو جو سیوک

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی، دونوں ممالک کے فوجی ...
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی، دونوں ممالک کے فوجی حکام 21جولائی کو مذاکرات کریں: سیو جو سیوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سیوجوسیوک نے پیانگ یانگ اور سیول کے فوجی حکام کے درمیان 21 جولائی کو شمالی کوریا کے علاقے ٹونگلگاک میں مذاکرات کی تجویز دی ہے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی تجویز دینے کا مقصد ان تمام اشتعال انگیز اقدامات روکنے پر تبادلہ خیال کرنا ہے جن کے نتیجے میں سرحد کی صورتِ حال سخت کشیدہ ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سیو جوسیوک نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیول حکومت نے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے شمالی کوریا کو دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مذاکرات اور بچھڑے خاندانوں کی ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے، دونوں ممالک کے فوجی حکام کے مابین مذاکرات ٹونگلگاک میں ہو سکتے ہیں جبکہ ریڈکراس کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات اکتوبر میں جزیرہ نما کوریا میں منائے جانے والے چوسیوک کے مقامی تہوار کے موقع پر ہو۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے حکام کے آخری مذاکرات دسمبر 2015ء میں ہوئے تھے، ٹونگلگاک دونوں ملکوں کی سرحد کے نزدیک واقع شمالی کوریا کے گاوں پنموجوم میں واقع ایک سرکاری عمارت ہے جہاں اس سے قبل بھی دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔