ملک بیرونی قوتوں کے پیداکردہ حالات سے گزررہاہے،مولانافضل الرحمان

ملک بیرونی قوتوں کے پیداکردہ حالات سے گزررہاہے،مولانافضل الرحمان
ملک بیرونی قوتوں کے پیداکردہ حالات سے گزررہاہے،مولانافضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف)کے امیر مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس امت مسلمہ کے اتحادکی چھاونیاں ہیں کسی کو بری نظر سے نہیں دیکھنے دیں گے ، ملک بیرونی قوتوں کے پیداکردہ حالات سے گزررہاہے، سی پیک شروع ہوتے ہی امریکی اوربھارتی لابی میدان میں آگئی ہے، پہلی مرتبہ پاکستان نے تعمیروترقی کے سفرپرچلناشروع کیاہے، باربارمسائل کھڑے کرکے سی پیک کوناکام بنانیکی کوشش کی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ احسن العلوم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس امت مسلمہ کے اتحاد کا گڑھ ہیں اور دنیا چاہتی ہے کہ مسلمان تقسیم ہوں لیکن ہم کسی کو بھی بری نظر نہیں دیکھنے دیں گے اور پوری طاقت سے مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا ملک اس وقت بیرونی قوتوں کے پیدا کردہ حالات سے گزر رہا ہے اور افسوس اس بات پہ ہے کچھ لوگ اس کا شکا ر ہو کر میدان میں کو د گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب سے سی پیک شروع ہو اتھا تب سے سازشیوں نے محاذ سنبھال لیا تھا اور امریکہ نے ہمارے ہمسائے بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے کا م شروع کر دیا ہے اور اس میں ملک کے اندر بھارتی لابی انتہائی متحرک ہے جس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بہتری کی جانب گامزن ہوا ہے تومسائل کو بار بار کھڑا کر کے سی پیک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ہمارا ملک اس قابل نہیں ہے کہ وہ ان نقصانات کو برداشت کر ے اور کئی سال پیچھے چلا جائے ۔

مزید :

قومی -