شوہر کے موبائل فون سے اس کی بیگم کی ایسی اخلاق باختہ تصویر برآمد کہ جیل میں ڈال دیا گیا، بیگم بھی چھوڑنے کی اپیل کرتی رہی لیکن ایک نہ سنی گئی، اپنی ہی بیگم کی تصویر پر جیل کیوں جانا پڑا؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

شوہر کے موبائل فون سے اس کی بیگم کی ایسی اخلاق باختہ تصویر برآمد کہ جیل میں ...
شوہر کے موبائل فون سے اس کی بیگم کی ایسی اخلاق باختہ تصویر برآمد کہ جیل میں ڈال دیا گیا، بیگم بھی چھوڑنے کی اپیل کرتی رہی لیکن ایک نہ سنی گئی، اپنی ہی بیگم کی تصویر پر جیل کیوں جانا پڑا؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک بدقسمت شخص کو اپنی ہی اہلیہ کی قابل اعتراض تصویر اپنے موبائل فون میں رکھنے پرجیل بھیج دیا گیا ہے، کیونکہ یہ ایک برہنہ تصویر تھی جو اس وقت بنائی گئی جب اس کی ہونے والی اہلیہ کی عمر صرف 17 سالہ تھی۔ 

ویب سائٹ ورلڈ وائڈ ویئرڈ نیوز کے مطابق ریاست نارتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ تھامس ڈرم گولڈ کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اگرچہ اس کی اہلیہ نے عدالت سے فریاد کی کہ اس کے شوہر کو معاف کر دیا جائے لیکن عدالت نے ایک نہ سنی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس لڑکی کی برہنہ تصویر تھامس کے فون سے برآمد ہوئی وہ اب اس کی بیوی ہے لیکن جب یہ تصاویر بنائی گئیں اس وقت لڑکی کم عمر تھی اور اس کی برہنہ تصاویر بنانا جرم تھا۔ بیچاری لڑکی نے جج سے فریاد کی کہ وہ اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے لہٰذا اسے معاف کر دیا جائے لیکن عدالت نے ملزم کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنا دی۔
دوسری جانب تھامس کی ساس اسے تین کی بجائے پانچ سال قید کروانے کی کوشش کرتی رہی کیونکہ اس کی بیٹی نے اس کی مرضی کے خلاف تھامس سے شادی کی تھی ۔ وہ کمرہ عدالت میں جج سے درخواست کر تی رہی کہ اس کے داماد کو پانچ سال قید کی سزا دی جائے تاہم جج نے اس کی درخواست رد کرتے ہوئے تھامس کو تین سال کیلئے جیل بھیج دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -