برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگادی

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگادی
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (صباح نیوز)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کو نذر آتش کرکے شہید کردیا ، آتشزدگی سے نماز کا مرکزی ہال مدرسے کے تین کلاس رومز جل کر خاکستر ہو گئے تاہم مسجد میں کوئی شخص موجود نہ ہو نے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتیوں میں عدم برداشت عروج پر پہنچ گئی،نوجوان نے گھرسے باہر نہ آنے پر لڑکی کو آگ لگادی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے ڈرولسڈن روڈ پر نسفت اسلامک سینٹر کو آگ لگادی جس نے مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعہ کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیوں اور عملے کے درجنوں افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اس وقت تک مسجد کا زیادہ تر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کے وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ سے مسجد میں نماز کا مرکزی ہال اور متصل مدرسے کے 3 کلاس رومز جل گئے ادھر اس واقعے پر برطانیہ کی مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مسجد انتظامیہ کے مطابق انہیں رات گئے فون کال موصول ہوئی کہ مسجد پر حملہ ہوگیا ہے جبکہ تین سال میں اسی مسجد پر حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، پہلے بھی نامعلوم افراد نے مسجد میں خنزیر کے سر کاٹ کر پھینکے تھے ۔ ان کا کہنا تھا جب کہ نئے حملے کے بعد نمازیوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، مسجد اور نمازیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔